قوم سانحہ9مئی کےکرداروں کوکبھی معاف نہیں کرےگی،وزیراعظم شہبازشریف

قوم سانحہ9مئی کےکرداروں کوکبھی معاف نہیں کرےگی،وزیراعظم شہبازشریف
کیپشن: The nation will not forgive the characters of May 9 tragedy, says Prime Minister Shehbaz Sharif.

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ قوم اورتاریخ سانحہ نومئی کےکرداروں کوکبھی معاف نہیں کرےگی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس  میں سانحہ9 مئی سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ میں تحریک انصاف کو براہ راست ملوث قرار دیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ نو مئی کو ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی شہداء کی توہین کی گئی۔
وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے قائدین نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں نو مئی کےدالخراش سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا کہ نومئی کے واقعات کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ایسے ملک دشمن واقعات کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ نومئی کے واقعات میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی 2023 شاید کو یہ حملے نہ کیے جاتے کہ اگر خانہ کعبہ کی ماڈل کی گھڑی اور زیورات اور زمینوں کی خرید و فروخت اور کرپشن کی بھرمار تھی، اگر اس کا نوٹس پی ڈی ایم کی حکومت نہ لیتی، تو شاید یہ حملہ نہ کیا جاتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کیا امریکا اور برطانیہ میں فسادیوں کو سزائیں نہیں دی گئیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو قانونی طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا، اپنی حکومت گرانے کو کبھی امریکی سازش اور کبھی کیا کہا۔
وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نو مئی  کے واقعات کسی سانحہ سے کم نہیں۔زندہ قومیں ہمیشہ اپنی اصلاح کے لئے ایسی سیاہ کارروائیوں کے اسباب تلاش اور مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرتی ہیں۔
وفاقی کابینہ نےگوادر میں دہشت گردی کے ہونے والے واقعے میں جاں بحق افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی۔