ججزکیخلاف سوشل میڈیا مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل

ججزکیخلاف سوشل میڈیا مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
کیپشن: ججزکیخلاف سوشل میڈیا مہم،توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل

ایک نیوز: جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لیے بینچ تشکیل دے دیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے معاملے پر چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل  دیاگیا۔

جسٹس بابر ستار کے خط پر جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور سردار اعجاز اسحاق خان  پر مشتمل لارجر بنچ تشکیل  دیاگیا۔

 کل دونوں توہین عدالت کیسز کی کاز لسٹ جاری ہوگی ، کل کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔