سانحہ9مئی کوایک سال مکمل ہونےپرمختلف سیاستدانوں اورعوام کااظہارخیال

کیپشن: سانحہ9مئی کوایک سال مکمل ہونےپرمختلف سیاستدانوں اورعوام کااظہارخیال

ایک نیوز:سانحہ9مئی کوایک سال مکمل ہونےپرمختلف سیاستدانوں اورعوام نےاپنےجذبات کااظہارکیا۔
تفصیلات کےمطابق 9 مئی جیسے سیاہ باب کو یاد کرتے ہوئے عوام نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا جنہوں نے حملہ کیا اور جنہوں نے حملہ کروایا یہ لوگ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایم این اےراجہ خرم کاسانحہ9مئی کےبارےمیں اپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےکہناتھاکہ 9 مئی کو پاکستان کے اندر ایک سیاہ دن تھا،لوگوں نے ملک پر حملہ کیا اور پرامن احتجاج کے حق کو ختم کیا۔

ایم این اےاسامہ سرورکاسانحہ 9مئی بارےمیں کہناتھاکہ شر پسند عناصر نے شہداء کی یادگاروں کو تباہ کیا اور بانی پاکستان کے گھر کو جلا ڈالا،ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، گزشتہ سال 9 مئی کا جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی افسوسناک تھا،اس واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں اور ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔
راولپنڈی پریس کلب کی جنرل سیکرٹری شکیلہ جلیل کا9مئی کےبارےمیں کہناتھاکہ پاک فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سی ای اوسنٹورس مال یاسرالیاس کاسانحہ9مئی بارےاپنےخیالات کااظہارکرتےہوئےکہناتھاکہ اس سرزمین کی مٹی سے شہیدوں کے لہو کی خوشبو آتی ہے، تمام سیاست دانوں کو اپنے ذاتی مفاد سے ہٹ کر اس ملک کے بارے میں سوچنا چاہیے،9 مئی کو ہمارے ملک کے کل سرمائے کو نشانہ بنایا گیا، جو ملک کے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔
تاجراتحادتنظیم کےرہنماانجم ضیاکاکہناتھاکہ 9 مئی کو انتشاریوں نے اس ملک میں تباہی اور بربادی کی تھی، جنہوں نے حملہ کیا اور جنہوں نے حملہ کروایا یہ لوگ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔