سانحہ9مئی،مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادکااظہارخیال

سانحہ9مئی کوایک سال مکمل،مختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادکااظہارخیال
کیپشن: One year anniversary of the tragedy on May 9, opinions of people from different walks of life

ایک نیوز:سانحہ9 مئی کو ایک سال بیت جانے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے رنجیدہ دل سے اپنے جذبات کا اظہارکیا۔
تفصیلات کےمطابق سانحہ9 مئی کو ایک سال مکمل ہوچکا ہے لیکن آج بھی پاکستان کی عوام کے دل پر لگے زخم تازہ ہیں ۔
مولاناصادق کاسانحہ9مئی کےبارےاپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےکہناتھاکہ ایک سال پہلے افواج پاکستان اور شہداء کی یادگاروں کی جیسے بےحرمتی کی گئی اور انہیں مسمار کیا گیا، اسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

سکھ کمیونٹی کےرہنماگلبرسنگھ کا9مئی بارےمیں کہناتھاکہ گزشتہ برس9 مئی کوشرپسندوں نے جو ریاستی تنصیبات پر حملہ کیا سکھ برادری اسکی پرزور مذمت کرتی ہے۔
 سانحہ9مئی کےبارےمیں اپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےشہری کاکہناتھاکہ گزشتہ سال ان ظالموں نے جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو سمیت 200 مقامات پر حملہ کیا اور ملکی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا لہذا اس سانحے کے تمام ذمہ داران کو کڑی سزا ملنی چاہئے۔
پیرسیدسعادت علی شاہ کاسانحہ9مئی بارےکہناتھاکہ 9 مئی کا دن پوری قوم کیلئے امتحان کا دن تھا اس لیے ہم نہ صرف اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں بلکہ تمام ملک دشمن عناصر کو قرار واقع سزا دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، ہم ہر لمحہ پاک فوج کی سلامتی کیلئے دعا گو ہیں۔
ایم این اےملک ابرارکاسانحہ9مئی کےبارےمیں اپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان کے ریاستی اداروں کیخلاف سازش کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے چہرے عوام کے دل میں نقش ہیں اور جب تک ان ملک دشمن عناصر کو ان کے منتقی انجام تک نہیں پہنچایا جاتا تب تک ہمیں سکون نہیں ملے گا، ملک کی سلامتی کی خاطر ہزاروں قربانیاں دینے والی پاک فوج کیخلاف شرپسندی کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔