عدالت کابشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم

عدالت کابشریٰ بی بی کواڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم
کیپشن: Court order to transfer Bashree Bibi to Kwadiala Jail

ایک نیوز:اسلام آبادہائیکورٹ نےبشریٰ بی بی کوبنی گالاسےاڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق عدالت نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےبشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دےدیا،بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور ہوگئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنایا ، عدالت نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، عدالت کے سامنے جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے کاکہاتھا۔
واضح رہےکہ بشریٰ بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔