کابینہ نے چینی سرمایہ کاری منصوبوں کی توثیق کردی

کابینہ نے چینی سرمایہ کاری منصوبوں کی توثیق کردی
کیپشن: کابینہ نے چینی سرمایہ کاری منصوبوں کی توثیق کردی

ایک نیوز:وفاقی کابینہ نے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کے فیصلوں کی توثیق کردی ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطاق وزیراعظم نے سعودی وفد کا دورہ کامیاب بنانے کیلئے وفاقی وزرا، افسران اور اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ 
اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے پاکستان اور کولمبیا کے درمیان مشترکا تجارتی کمیٹی کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔
اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت  تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ 
اعلامیہ کے مطابق کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبہ جات کی 30 اپریل 2024 کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے سرمایہ کار وفد کی پاکستان آمد معاشی تعلقات کے حوالے سے اہم پیشرفت ہے۔
اجلاس میں کابینہ نے ایئر سیال کو چین، ملائشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکیہ، برطانیہ اور کویت میں فلائٹ آپریشنز شروع کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
ایئر سیال کو منظوری نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2023ء اور ایئر سروسز ایگریمنٹ کے تحت دی گئی، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور کنگڈم آف کولمبیا کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری بھی دیدی گئی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کو وفاقی وزارت انسانی حقوق سے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کے حوالے کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔