خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑی خبر

خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑی خبر
کیپشن: خوشخبری! پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے بڑی خبر

ایک نیوز: ملک میں   یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق   یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔آئل کمپنیز ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فونز اور گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عید سے قبل عید کا مزہ کرکرا کردیا ، پیٹرول مزید  10 روپے مہنگا کردیا تھا۔عوام ریلیف کو تکتے رہ گئےتھے۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عید کے موقع پر بھی عوام پر رحم نہ آیا  اور پیٹرول 10 مہنگا کرکے پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمت 282 تک پہنچا دیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے اور لائٹ ڈیزل 174 روپے 68 پیسے فی لٹر پر برقرار رہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔مٹی کا تیل بھی 5 روپے 78 پیسے مہنگا کرکے 186 روپے 7 پیسے فی لٹر کیا گیا ہے۔ پٹرول مصنوعات کا ریٹ 16 اپریل سے 30 اپریل تک کیا گیا ہے۔