پنجاب حکومت نے45اسسٹنٹ کمشنرزکےتقرروتبادلےکردئیے

پنجاب حکومت نے45اسسٹنٹ کمشنرزکےتقرروتبادلےکردئیے
کیپشن: Punjab Government has appointed and transferred 45 Assistant Commissioners

ایک نیوز:پنجاب میں انتظامی تبدیلوں کا سلسلہ جاری ،ڈپٹی کمشنرز کے بعد اب اسسٹنٹ کمشنرز کے بھی بڑے پیمانے پر تبادلے کردئیے گئے ہیں،پنجاب میں 45اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ کمشنرز انتظامی امور کی اکائی سمجھتی جاتی ہے،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ہی مشترکہ طو رپر انتظامی امور نمٹاتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کا انتظامی سربراہ ہوتا ہے، اسسٹنٹ کمشنرز کی کاکرردگی ہی حکومت کی کارکردگی قرار دیتی ہے، اعلیٰ سرکاری افسران کے تباولوں کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود بھی انٹرویوز کئے ہیں، حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کے تقررو تبادلے میرٹ پر کئے جارہے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرز کے تبادلوں کا فیصلہ تو چند روز قبل کیا گیا تھا لیکن گندم کی کٹائی کی وجہ سے اس فیصلہ پر عمل کرنے میں تاخیر کی گئی، اب کئی تحصیلوں میں گندم کی کٹائی مکمل ہوچکی ہے اس لئے 45اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل کئے گئے ہیں ۔