تمام امتحانات 15 جون , جبکہ اے ، او لیول کے امتحانات چھے ماہ کیلئے ملتوی

تمام امتحانات 15 جون , جبکہ اے ، او لیول کے امتحانات چھے ماہ کیلئے ملتوی
اسلام آباد: حکومت نے تمام امتحانات 15 جوب جبکہ اے اور او لیول کے امتحانات چھے ماہ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا، شفقت محمود نے کہا کہ تاہم مئی کےتیسرےہفتےمیں حالات کادوبارہ جائزہ لیں گے۔
اسلام آباد میں وزیرتعلیم شفقت محموداورمعاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اے اور او لیول کے امتحانات سے متعلق کہا ہے کہ مشکل وقت میں کوئی بھی فیصلہ آسان نہیں ہوتا، کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے تمام امتحانات 15 جون تک منسوخ کردیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملتوی شدہ اےاوراولیول کےامتحانات اکتوبرمیں ہونگے، تاہم مئی کےتیسرےہفتےمیں حالات کادوبارہ جائزہ لیں گے۔ بیرون ملک کی جامعات میں داخلہ لینےوالوں کے لیے اے ٹو کےامتحانات چلتےرہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن بچوں کاتعلیمی سال ضائع ہونےکاخدشہ ہے ان کے خصوصی طور پر امتحان لیا جائے گا، جس کے لیے بنائے گئے امتحانی کمرےمیں تمام ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 50 سےکم بچوں کوبٹھایاجائےگا۔