قومی کرکٹ ٹیم کا کاکول کیمپ،پہلے روز میڈیکل ٹیسٹ کئے گئے

قومی کرکٹرز نے کاکول فٹنس کیمپ جوائن کرلیا
کیپشن: قومی کرکٹرز نے کاکول فٹنس کیمپ جوائن کرلیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا، پہلے روز میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔
پی سی بی نے گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا،کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا، فزیکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ یہ کیمپ پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے،کیمپ میں کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا۔
کیمپ میں تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت ٹریننگ حاصل کریں گے، کیمپ میں فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ کو بہتر کرنے پر کام کیا جائے گا۔