شانگلہ میں گاڑی پر خود کش حملہ :5غیر ملکیوں سمیت 6ہلاک

شانگلہ میں گاڑی پر خود کش حملہ :5غیر ملکیوں سمیت 6ہلاک
کیپشن: شانگلہ میں گاڑی پر خود کش حملہ :5غیر ملکیوں سمیت 6ہلاک

ایک نیوز :خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں  بشام کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں  5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس ذرائع کےمطابق  شانگلہ کے علاقے بشام میں حملہ آوروں نے بارود سے  بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافرگاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی۔حملے میں پانچ چینی باشندے ہلاک ہوئے۔ڈی آئی جی مالاکنڈ نے بتایا ہےکہ حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔

واقعے کے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز  نےگھیرے میں لے لیا ہے۔