آج سے 29اپریل تک پنجاب میں طوفانی بارشیں ، ژالہ باری ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

آج سے 29اپریل تک پنجاب میں طوفانی بارشیں ، ژالہ باری ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: آج سے 29اپریل تک پنجاب میں طوفانی بارشیں ، ژالہ باری ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایک نیوز :آج سے 29اپریل تک پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 26سے 28اپریل جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔ مری، گلیات، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاﺅالدین، گوجرانولا، گجرات میں بارشیں ہوں گی۔حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے ۔جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔

پی ڈی ایم اےترجمان کے مطابق  بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔  محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کو یقینی بنایا جائے۔  شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔ بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔