کیا وزیر اعلی وردی پہن سکتا ہے ؟؟قانون سامنے آگیا

کیا وزیر اعلی وردی پہن سکتا ہے ؟؟قانون سامنے آگیا
کیپشن: کیا وزیر اعلی وردی پہن سکتا ہے ؟؟قانون سامنے آگیا

ایک نیوز :کیا وزیراعلیٰ پولیس کی وردی پہن سکتا ہے ؟؟ تفصیلات سامنے آگئیں ۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ  گورنر اور وزیر اعلیٰ پولیس وردی پہن سکتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قانون کے مطابق 30 جنوری کو نوٹیفکیشن کیا تھا۔ پنجاب پولیس نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وزیراعلی مریم نواز کی پولیس یونیفارم میں تصویر کے ساتھ نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا ہے ۔ آئی جی’پنجاب کے حکم سے پولیس ڈریس ریگولیشنز‘ میں ترمیم کی گئی ہے۔  ترمیم کے مطابق پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پنجاب کے گورنر اور وزیر اعلیٰ پریڈ اور پولیس دربار جیسے رسمی مواقع پر وردی پہن سکتے ہیں۔  یہ نوٹیفکیشن پنجاب کے سابق نگران ویراعلیٰ محسن نقوی کے دور میں آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔