غزہ جنگ کیخلاف احتجاج کادائرہ آئرلینڈ،بنگلہ دیش،عراق تک پھیل گیا

غزہ جنگ کیخلاف احتجاج کادائرہ آئرلینڈ،بنگلہ دیش،عراق تک پھیل گیا
کیپشن: غزہ جنگ کیخلاف احتجاج کادائرہ آئرلینڈ،بنگلہ دیش،عراق تک پھیل گیا

ویب ڈیسک:امریکی جامعات و کالجوں میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ آئرلینڈ،بنگلہ دیش،عراق تک پھیل گیا۔
 امریکی جامعات و کالجوں میں غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیلنے لگ گیا۔
آئرلینڈ کے ٹرینٹی کالج، بنگلا دیش کی ڈھاکا یونیورسٹی اور عراق کی جامعہ بغداد کے طلبہ بھی غزہ حامی احتجاج کا حصہ بن گئے ہیں۔
کینیڈا میں بھی ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی مظاہرین کا کیمپ لگا کر احتجاج جاری ہے اور مشی گن یونیورسٹی میں طلبہ نے گریجویشن تقریب کو بھی فلسطین کے حق میں مظاہرے میں تبدیل کردیا۔
 ادھر امریکی یونیورسٹیوں میں غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف ہونے والے احتجاج کا سلسلہ برطانیہ کی یونیورسٹیوں تک بھی پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب امریکا میں پولیس کی جانب سے طلبہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، ورجینیا یونیورسٹی میں مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ دیے گئے جبکہ 25 افراد کو گرفتار کیا گیا اور شکاگو کے آرٹ انسٹیٹیوٹ کے باہر مظاہرے سے بھی درجنوں افراد کو گرفتار گیا۔