برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد

 برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد
کیپشن: برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد

ایک نیوز :اپوزیشن جماعت نے برطانوی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی ا نتخابات میں حکومتی پارٹی کو بدترین شکست کے بعد جون میں عام انتخابات کے لیے دباؤ بڑھ گیا ، حالیہ انتخابات میں ٹوری پارٹی کے 474 کونسلر اپنی نشستوں سے محروم ہوئے ،لیبر پارٹی نے186 اور لب ڈیم پارٹی نے 104 اضافی نشستیں حاصل کیں وزیر اعظم رشی سوناک جون کے بعد عام انتخابات کا عندیہ دے چکے ہیں۔ پارلیمنٹ میں ٹوری پارٹی کی اکثریت کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوسکتی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کل پیش کی جائے گی آخری مرتبہ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں 1979 میں بر طانیہ میں الیکشن ہوئے تھے میئر لندن صادق خان بھی رشی سناک کے استعفے اور عام انتخابات کا مطالبہ کرچکے ہیں۔