غزہ میں شہید فلسطینوں کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی 

غزہ میں شہید فلسطینوں کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی 
کیپشن: غزہ میں شہید فلسطینوں کی تعداد 34ہزار سے تجاوز کر گئی 

ویب ڈیسک: غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں، شہید فلسطینیوں کی تعداد34ہزار سے تجاوز کر گئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خون آشام اسرائیلی فوج نے غزہ میں 5 حملے کر کے مزید 43  فلسطینیوں کو شہید اور 64 کو زخمی کر دیا۔ 
سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحانہ حملوں میں 34 ہزار 305 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 293 دیگر زخمی ہوچکے ہیں۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت نے غزہ کے اسپتالوں میں نصب جنریٹروں کےلئے جلد ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا۔
وزارت صحت نے سیوریج کا پانی کھڑے ہونے کے باعث تعفن اور خطرناک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔