الیکشن بعدکی بات،پہلے ملکی حالات ٹھیک کریں،چودھری شجاعت

الیکشن بعدکی بات،پہلے ملکی حالات ٹھیک کریں،چودھری شجاعت
کیپشن: الیکشن بعدکی بات،پہلے ملکی حالات ٹھیک کریں،چودھری شجاعت

ایک نیوز:چودھری شجاعت حسین نےکہا ہے کہ الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہیے،جبکہ چودھری شافع حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ اور ن لیگ نے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالےسے کمیٹی بنادی ہے،مجھے امید ہے کہ اس دفعہ سندھ سے بھی ق لیگ کی کچھ سیٹیں نکلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ کھل کر بات کرنے کا عادی ہوں،اپنے بیٹوں کو بھی کھل کر بات کرنے کا کہا ہے،بچوں کو ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دینے اور ظالم کا راستہ روکنا کا کہا ہے۔

چوہدری شجاعت  نے مزید کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاستدانوں کو اختلافات بھلا کر اکٹھے بیٹھیں،الیکشن ہونا نہ ہونا بعد کی بات ہے پہلے ملکی حالات ٹھیک ہونے چاہیے۔پرویز الٰہی پر کبھی تنقید نہیں کی، ان کیلئے دعاگوں ہوں۔

قبل ازیں جنرل سیکرٹری ق لیگ چودھری شافع حسین نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے ن لیگ نے کمیٹی بنا دی ہے، ن لیگی کمیٹی میں رانا ثناءاللہ،ایاز صادق اور سعد رفیق شامل ہیں،ق لیگ کی طرف سے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کمیٹی بن گئی ہے،ق لیگی کمیٹی میں چودھری سالک حسین،طارق بشیر چیمہ اور چودھری سرور شامل ہیں۔

چوہدری شافع  نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری صاحب شجاعت صاحب سےصرف طبعیت پوچھنے آئے تھے،پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،مجھے امید ہے کہ اس دفعہ سندھ سے بھی ق لیگ کی کچھ سیٹیں نکلیں گی،پنجاب میں ق لیگ 15 سے 20 امیدوار الیکشن میں کھڑے کریں گے۔

چوہدری شافع  نے مزید کہا ہے کہ ان کی طرف سے تو یہ بھی بیان آ رہے ہیں کہ شائد سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لیں اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں بھی کرتے تو ہم اوپن الیکشن کے لیے تیار ہیں،ہم تو اسی طرح ہی تیاری کرتے رہیں گے ہم ہر حال میں یہاں سے الیکشن لڑیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-25/news-1695630602-4418.mp4