امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر پکڑ دھکڑ 

امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر پکڑ دھکڑ 
کیپشن: امریکی جامعات میں اسرائیل کیخلاف احتجاج پر پکڑ دھکڑ 

ویب ڈیسک:امریکی جامعات میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج اور مظاہرین کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکا کی ورجینیا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد طلباء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی کے 25 طلبا کو گرفتار کیا ہے، امریکی جامعات میں احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 2300 سے بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب جرمنی میں بھی طلباء نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جہاں پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔