عمران قانون سے باہر رہیں گےتو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے:شاہد خاقان

عمران قانون سے باہر رہیں گےتو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے:شاہد خاقان
کیپشن: عمران قانون سے باہر رہیں گےتو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے:شاہد خاقان

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری پر اثرانداز ہونے کے لیے آنا چاہتے تھے، تعیناتی کا مرحلہ خوش اسلوبی سے طے ہوچکا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے اندر رہیں گے تو ہم عمران خان کا استقبال کریں گے اور قانون سے باہر رہیں گے تو رانا صاحب ان کا استقبال کریں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان اب نیا تماشا کھڑا کریں گے تو وہ بھی دیکھ لیں گے، عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج تک یہ نہیں بتایا گیا کہ الزامات کیا ہیں، نیب کو ختم کر کے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال بھی اپنے اثاثے عوام کے سامنے رکھیں۔جو آدمی دوسروں کا احساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو، نیب کو ختم کریں، اس ادارے نے ملک کے نظام کو مفلوج کردیا ہے،روس سے بات کرنے پر امریکا کا کوئی دباؤ نہیں،حکومت خام تیل امپورٹ نہیں کرتی، ریفائنریز کرتی ہیں۔