پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن،8ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن،8ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا
کیپشن: پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن،8ایرانی ماہی گیروں کو بچالیا

ایک نیوز: پاک بحریہ کے جہاز  پی این ایس یرموک نے کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیوآپریشن سے آتشزدگی کا شکار ایرانی کشتی کے 8 ماہی گیروں کو بچالیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کا شکار کشتی کی طرف سے ہنگامی کال کو بروقت مانیٹر کیا۔  پی این ایس یرموک نے کال سنتے ہی انسانی ہمدردی کے تحت انتہائی سبک رفتاری سے موقع پر پہنچ کر کامیاب ریسکیو آپریشن کیا۔ پاک بحریہ کے جہاز نے تمام ماہی گیروں کو کامیابی سے ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بروقت اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کا عملی نمونہ ہے۔ پاک بحریہ کا انسانی ہمدردی کے تحت ریسکیو آپریشن سمندر میں انسانی زندگی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا غماز ہے۔