انتخابی منشور اور وعدوں پر عمل کرنا ہوگا،نوازشریف

انتخابی منشور اور وعدوں پر عمل کرنا ہوگا،نوازشریف
کیپشن: Election manifesto and promises must be followed, Nawaz Sharif

ایک نیوز:قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف نےکہاہےکہ یاد رکھیں ہم نے انتخابی مہم میں عوام سے کیا وعدے کیے تھے ۔منشور اور ان وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔ 
تفصیلات کےمطابق ملکی مسائل پرن لیگ کےبڑوں کی اہم بیٹھک جاتی امرامیں  ہوئی۔ ملاقات میں قائدن لیگ میاں نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کےعلاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز،پرویزرشیداورمریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔

ذرائع کےمطابق ملاقات میں اتحادی حکومت کی اب تک کی کارکردگی اورمختلف فیصلوں کا جائزہ لیا گیا ۔ میاں نوازشریف پنجاب اور مرکز میں ن لیگ کی حکومت آنے کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ ہونے پر فکر مندہے ۔
نوازشریف کاکہناتھاکہ یاد رکھیں ہم نے انتخابی مہم میں عوام سے کیا وعدے کیے تھے ۔منشور اور ان وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔ 
قائد مسلم لیگ نوازشریف نےوزیراعظم کوہدایت کی کےاہم نوعیت کے فیصلوں میں مشاورت لازمی کیا کریں اوررمضان المبارک میں سستے بازاروں میں قیمتوں میں مزید کمی لائیں۔