بھائی کی شادی پر ’’ بھائی جان ‘‘ کے ٹھمکے

بھائی کی شادی پر ’’ بھائی جان ‘‘ کے ٹھمکے
کیپشن: بھائی کی شادی پر ’’ بھائی جان ‘‘ کے ٹھمکے

ویب ڈیسک:سلمان خان نے اپنے چھوٹے بھائی کی شادی پر اظہار مسرت کے طور پر اپنے ہی گانوں پر پرفارم کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان  نے 56 سال کی عمر میں دوسری بار دولہا بنے۔ ارباز خان اپنی بہن ارپیتا خان کے گھر ایک چھوٹی سی تقریب میں دوسری شادی  رچائی۔ 


میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی شادی کے رسومات مکمل ہوگئی ہیں اور ان کے نکاح  کی تقریب میں فلمی دنیا کے کئی بڑے  ستاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی والدہ اور  اہل خانہ سمیت بالی ووڈ کے کئی ستارے بھی ارپیتا خان کے گھر پر پہنچے۔


ارباز خان اور ملائکہ اروڑہ کے بیٹے ارہان بھی اپنے والد کی دوسری شادی میں شرکت کے لیے پہنچے  تھے۔ ارہان کے علاوہ ارباز خان کے چھوٹے بھائی سہیل کے بیٹے، ان کے والد سلیم خان، والدہ سلمیٰ، بھائی سلمان، بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنی ہوتری  بھی تقریب میں شریک تھے۔


ارباز خان  نے  میک اپ آرٹسٹ شورہ خان سے دوسرا نکاح کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا کافی عرصے سے ڈیٹنگ کر رہا تھا۔ ارباز خان نے اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے 1998 میں شادی کی۔ سیٹ پر اس جوڑے کی ملاقات ہوئی تھی اور تقریباً 19 سال تک شادی کے بعد 2017 میں دونوں میں طلاق ہو گئی۔