مشکوک ٹرانزیکشن کیس : آصف زرداری فردِ جرم کیلئے طلب

مشکوک ٹرانزیکشن کیس : آصف زرداری فردِ جرم کیلئے طلب
اسلام آباد: آٹھ ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو فردِ جرم کیلئے طلبی کا سمن ارسال کردیا گیا ہے۔

رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے آصف علی زرداری کو سمن بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا ، سمن کے مطابق آصف زرداری 29ستمبر کو صبح ساڑھے 8 بجے احتساب عدالت نمبر 3 میں پیش ہوں۔فرد جرم کاجواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔

آصف زرداری پر 8 ارب روپے سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کوعدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کیلئے طلب کیا ہوا ہےہے۔

سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کردیا گیا ہے، جب کہ ان کا شناختی کارڈ بلاک اور جائیداد ضبطگی کی کارروائی بھی شروع کرنے کا حکم دیا جا چکا ہے۔