فواد چودھری کو 9مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

فواد چودھری کو 9مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فواد چودھری کو 9مئی کے اہم مقدمات میں شامل تفتیش کرنیکا فیصلہ

ایک نیوز:سابق وزیر فواد چودھری کیخلاف لاہور میں درج 15مقدمات میں اہم پیشرفت ،پولیس نے شامل تفتیش کرنے کافیصلہ کرلیا۔

 پولیس حکام کاکہنا ہے کہ مقدمات کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں فواد چودھری کو شامل تفشیش کیا جائے گا ۔ ملزمان کے بیانات میں فواد چودھری کے واقعات میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ۔فواد چودھری نے تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔

پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء کچھ مقدمات میں شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔فواد چودھری کو تھانہ سرور میں درج مقدمہ 97/23 ،ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمہ 366/23 ،مقدمہ 103/23 میں بھی شامل تفتیش کیا جائے گا ۔

پولیس حکام کے مطابق فواد چو دھری کے خلاف درج مقدمات اور تفتیش کی تفصیلات کا ازسرنو جائزہ لیا گیا ۔