بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے پر جرمانے کی ہدایت

بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے پر جرمانے کی ہدایت
لاہور: سی ٹی او لاہور نے بغیر ماسک ڈرائیونگ کرنے والوں کے چالان کرنے کی ہدایت کر دی۔ اب تک ایک لاکھ 65 ہزار چالان ٹکٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

سی ٹی او سید حماد عابد نے کہا ہے کہ شہریوں کو ماسک کے بغیر ڈرائیونگ لائسنس دفاتر اور کاغذات واپسی سنٹرز میں داخل نہ ہونے دیا جائے، ماسک نہ پہننے والے موٹرسائیکل اور کار سواروں کے چالان کیے جائیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی درج ہوں گے۔

سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ اعدادوشمار کے مطابق اب تک پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 12 مقدمات درج کیے گئے، 50 فیصد سے زائد سواریاں بٹھانے پر ایک ہزار 171 گاڑیاں بند کی گئیں، 1 لاکھ 16 ہزار موٹر سائیکلوں، 22 ہزار 260 رکشوں اور 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔