راولپنڈی: یوم دفاع کے موقع میٹرو بس، موبائل فون سروس معطل

 سروس صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رکھی جائے گی۔
کیپشن: سروس صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رکھی جائے گی۔

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج  معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔  

رپورٹ کے مطابق میٹرو بس انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک معطل رکھی جائے گی۔

میٹرو بس سروس کو  صدر سے فیض آباد تک معطل رکھا جائے گا۔میٹرو بس سروس کو شہداء کے حوالے سے ہونے والے تقریبات کے پیش نظر معطل کیا گیا ہے۔ میڑو بس سروس کیساتھ ساتھ موبائل فون سروس کو بھی یوم دفاع کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  شام 4 بجے کے بعد میٹرو بس سروس کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ 6 ستمبر کو یوم دفاع کی تقریب منعقد نہیں ہو سکی تھی جس کی وجہ سے اسے 23 نومبر کو منعقد کیا گیاہے۔