یوٹیوب میں دلچسپ فیچر کا اضافہ

 یوٹیوب میں دلچسپ فیچر کا اضافہ
کیپشن:  یوٹیوب میں دلچسپ فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک:گوگل کی جانب سے یوٹیوب میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے۔
گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کام کیا جاتا ہے۔
ملٹی ویو نامی یہ فیچر یوٹیوب ٹی وی ایپ کے لیے تو کچھ عرصے سے دستیاب تھا مگر اب اسے موبائل صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یہ فیچر آئی او ایس اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب کی 4 ویڈیوز بیک وقت دیکھ سکیں گے۔یہ فیچر مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جائے گا۔