فل ٹینک میں ایک ہزار کلومیٹر کا سفر،ہونڈا کی نئی ہائبرڈ گاڑی آگئی

فل ٹینک میں ایک ہزار کلومیٹر کا سفر،ہونڈا کی نئی ہائبرڈ گاڑی آگئی
ایک نیوز نیوز:اگرچہ ہونڈا ہائبرڈ ٹیکنالوجی کے بانیوں میں شامل نہیں تاہم اس کےباوجود یہ بہترین ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل(ایچ ای وی)تیار کرنیوالوں میں سے ایک ہے۔
ہونڈا نےاب جوہائبرڈ ہونڈا سوک تیار کی ہے وہ فل ٹینک میں ایک ہزار کلومیٹر تک جاسکتی ہے۔
کمپنی نے حال ہی میں تھائی لینڈ میں اپنی اس گاڑی سوک ای ، ایچ ای وی کا پہلی بار مظاہرہ کیا اور اس کی پٹرول کی بچت کے حوالے سے دعوے میں کہا کہ یہ گاڑی ایک فل ٹینک میں ایک ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے۔
سوک ای، ایچ ای وی دو اقسام ای ایل پلس اور آر ایس میں مل سکتی ہے۔دونوں ماڈلز میں نیچرلی ایسپائریٹڈ ٹو پوائنٹ زیرو فور سلنڈر پٹرول انجن ہے جو کہ ڈوول موٹرہائیبرڈ سسٹم سے جڑا ہوا ہے اور یوں یہ گاڑی ایک سو بیاسی ہارس پاور (ایچ پی ) اور تین سو پندرہ نیوٹن میٹرز (این ایم) ٹارق کی حامل ہے۔
اس طرح یہ گاڑی یعنی آر ایس ، ای ایچ ای وی ٹربو چارجڈ سوک آرایس سے زیادہ طاقتور ہے جس کے پاور اور ٹارق میں بالترتیب ٹو ایچ پی اور پچھتر نیوٹن میٹرزکا ڈیفیسٹ ہے۔
جہاں تک اس کے فیچرز کی بات کی جائے تو دونوں قسم کی گاڑیوں میں وہیکل سٹیبیلٹی کنٹرول ،ٹریکشن کنٹرول ، الیکٹرانک پارکنگ بریک ، بیک اپ کیمرہ ، پارکنگ سنسرزاور جدید ہونڈا سینسنگ جیسے فیچرز شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آرایس گاڑی میں کچھ کاسمیٹک اپ گریڈزبھی کیے گئے ہیں جواس کے لپ سپائلرز، بلیک آئوٹ گرل اور مختلف الائے وہیل ڈیزائن کے حوالے سے ہیں۔
جہاں تک قیمت کا تعلق ہے تو سوک ای، ایچ ای وی کی قیمت لگ بھگ سڑسٹھ لاکھ روپے ہے جبکہ اس کی مہنگی ترین قسم کی قیمت پچھتر لاکھ روپے ہے۔ اگرچہ ان کی قیمت بہت زیادہ ہے تاہم فیول اکانومی اور فیچرز کے حوالے سے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یہ گاڑی لاجواب ہے۔