عام انتخابات کی تاریخ طےکرنے کیلئےصدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر  کو خط

عام انتخابات کی تاریخ طےکرنے کیلئےصدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر  کو خط
کیپشن: عام انتخابات کی تاریخ طےکرنے کیلئےصدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر  کو خط

ایک نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ  کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی۔ 

خط کے متن کے مطابق صدر مملکت نے 09.08.2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے 90دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں،چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔