برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا

Kate Middleton reveals cancer diagnosis
کیپشن: Kate Middleton reveals cancer diagnosis

ایک نیوز :برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کینسر میں مبتلا ہوگئیں ،ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ 
تفصیلات کےمطابق ایک ویڈیو پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے انکشاف کیا کہ کینسرکی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب سال کے آغاز میں لندن کلینک میں ان کے پیٹ کی بڑی سرجری ہوئی تھی۔ان کا کہناتھاکہ وہ کینسر کا علاج کروا رہی ہیں۔  ابھی علاج کے ابتدائی مراحل میں ہیں،یہ دو مہینے ہمارے پورے خاندان کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک مشکل  رہے ہیں، لیکن میرے پاس ایک بہترین طبی ٹیم ہے جس نے میرا بہت خیال رکھا، جس کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

برطانوی شہزادی نے بتایا کہ اب کینسر کے علاج کیلئے ان کی کیمیو تھراپی جاری ہے اور دن بدن اس سے صحت مند ہورہی ہیں۔ان کا کہناتھا کہ شہزادے ولیم کا ان کے ساتھ ہونا ان کے سکون اور علاج کا بہت بڑا سورس ہے اور انہیں شہزادے سے ہر جگہ بہت زیادہ سپورٹ ملی ہے۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے جنوری میں پرائیویٹ اسپتال میں پیٹ کی سرجری کروائی تھی ،تب سے انکی طبی حالت کے بارے میں قیاس آرائیاں جاری تھیں سوشل میڈیا پرمسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں ۔