دہلی میں نامعلوم حملہ آور نے پانچ پولیس اہلکاروں کو چھریاں ماردیں

دہلی میں نامعلوم حملہ آور نے پانچ پولیس اہلکاروں کو چھریاں ماردیں
ایک نیوز نیوز: دہلی میں نامعلوم حملہ آورنے چار پولیس والوں کو چھریاں مارکر زخمی کردیا۔ایک رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم شخص شاہدرہ میں واقع دہلی پولیس کے سائبریونٹ میں آیا اور پولیس اہلکاروں کو چھریاں مارنے لگا۔


حملہ آور نے چار سے پانچ پولیس اہلکاروں کو چھریاں ماریں اور آخرکارپولیس کے ہاتھوں ہی پکڑا گیا۔
زخمی پولیس اہلکاروں کو گروتیج بہادر ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم حالت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پت پارگنج کے میکس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد سینئر پولیس حکام بھی ہسپتال پہنچ گئے اور زخمی اہلکاروں کی طبعیت معلوم کی۔ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔