ایران پراسرائیل کامیزائل حملہ،فلائٹ آپریشن معطل

ایران پراسرائیل کاحملہ،ایران نےفلائٹ آپریشن معطل کردیا
کیپشن: Israel's attack on Iran, Iran suspended flight operations

ایک نیوز:ایران کےشہراصفہان پراسرائیل نےمیزائل حملہ کردیا،ایران نےفلائٹ آپریشن معطل کردیا۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق اسرائیل نےایران کےصوبےاصفہان میں ہوائی اڈےکونشانہ بنایاہے، حملے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔اس کےعلاوہ شام میں بھی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی اطلاعات ہیں۔

ایرانی میڈیاکےمطابق جمعہ کی صبح ایرانی شہر اصفہان کے شمال مغرب میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے، آواز شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب سنی گئی، دھماکے سے ہوائی اڈے کو نقصان پہنچا،دھماکوں کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا،عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں،ایرانی صوبے اصفہان میں ڈیفنس سسٹم فعال کردیا گیا،حملےکےبعد ایران کے کئی شہروں کے لئے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
امریکی میڈیارپورٹ کےمطابق اسرائیل نے ایران کے ایک مقام پر میزائل حملے کے بعد جوابی کارروائی کی۔ اسرائیلی میزائل نے ایران کو نشانہ بنایا ہے۔
بین الاقوامی میڈیاکےمطابق ایرانی فضائی حدود میں کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا،شام میں السوید اور دار میں بھی فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی اطلاعات ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق فوری طور پراس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ایرانی فضائی حدود میں کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا۔    
غیرملکی میڈیارپورٹس کےمطابق ایران کے بڑے شہروں بشمول اصفہان اور تہران پر پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔ایران نے کئی شہروں میں ائیرڈیفنس سسٹم ایکٹیویٹ کر دیا۔
 ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نےکہاہےکہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی کارروائی پر ان کے ملک کا ردعمل ’فوری اور بڑے پیمانے پر‘ ہوگا۔