ایران کا اسرائیل پر حملہ ،کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی رہنما متحرک 

 ایران کا اسرائیل پر حملہ ،کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی رہنما متحرک 
کیپشن: Iran's attack on Israel, world leaders mobilized to reduce tensionIran's attack on Israel, world leaders mobilized to reduce tension

ایک نیوز: ایران کا اسرائیل پر حملہ ، کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی رہنما متحرک ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اسرائیل کےحملےکےجواب میں ایران نے 14اپریل کی شب کوڈرونزاورکروزمیزائلوں سےحملہ کیا۔جس سےدونوں ممالک میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ امریکا ، سعودی عرب، عراق، ایران اور اردن کے رہنماؤں کے رابطےہوئے ۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کو ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ایران کے اسرائیل پر حملے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اردن کے بادشاہ نے کہاکہ اسرائیل کے کسی بھی اقدام سےکشیدگی بڑھ جائے گی ۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم میں بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔    
واضح رہےکہ اسرائیل نےرواں ماہ کےشروع میں شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 7 اہلکاروں سمیت 13 افراد مارے گئے تھے۔