محسن نقوی کابابوصابوسے سگیاں پیکیج ٹومنصوبہ جلد مکمل کرنیکاحکم

ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بابوصابوسے سگیاں پیکیج ٹو منصوبہ جلد مکمل کرنے کیلئے اضافی لیبرفورس لگانے کی ہدایت کردی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2024-01-22/news-1705927776-9390.mp4

بابو صابو سے سگیاں تک پیکج ٹو کا 55 فیصد جبکہ سگیاں سے نیازی چوک تک پیکج ون کا  65 فیصد کام مکمل ،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کاکنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا تفصیلی دورہ،8 کلو میٹر طویل پراجیکٹ کا   کئی مقامات پر معائنہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے بابو صابو سے سگیاں تک پیکج ٹو اور سگیاں سے نیازی چوک تک پیکج ون  پر  زیر تعمیر پلوں پر کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا ۔دونوں پیکجز پر اسفالٹ کا کام فروری کے پہلے ہفتے تک مکمل کرنے کی ہدایت  کردی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ کوریڈور کو ٹریفک کیلئے کھولنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

محسن نقوی کو کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز نے  منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او لاہور، سی ٹی او لاہور، ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔