کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےیونائیٹڈکو3وکٹوں سےشکست دیدی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےیونائیٹڈکو3وکٹوں سےشکست دیدی
کیپشن: Quetta Gladiators defeated United by 3 wickets

ایک نیوز:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےاسلام آبادیونائیٹڈکو3وکٹوں سےشکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپرلیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی کامیابیوں کاسلسلہ جاری،اسلام آبادیونائیٹڈکوشکست دےکرمسلسل تیسری فتح اپنےنام کرلی۔
پہلےبیٹنگ کرتےہوئےیونائیٹڈنےکوئٹہ گلیڈایٹرزکو138رنزکاہدف دیاتھا،جس کےجواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز7وکٹوں کےنقصان پر19ویں اوورمیں 139رنزبناکرکامیاب ہوئی۔
اسلام آبادکی طرف سے سلمان آغا 33، ہیلز 21، کولن منرو اور فہیم اشرف نے بیس بیس رنز بنائے، کوئٹہ کے محمد وسیم اور ابرار نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
کوئٹہ گلیڈایٹرزکی جانب سے جیسن رائے 37، ردر فورڈ 29، رولی روسو نے 34 رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور شاداب خان نے دو دو جبکہ رومان رئیس، حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،جبکہ رولی روسومیچ کےبہترین کھلاڑی قرارپائے۔
واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ میں جمعہ کوملتان سلطانز اور زلمی میں جوڑ پڑے گا۔