ایف بی آرکا ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم 

 ایف بی آرکا ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم قدم 
کیپشن: Important step towards digitization of FBRC tax system

ایک نیوز: ایف بی آرکی ٹیکس سسٹم کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایف بی آر کے ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کیلئے مینجمنٹ ٹیم تشکیل دےدی گئی۔6 رکنی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
ایف بی آر کے گریڈ 20 کے محمد خالد جمیل پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر گریڈ 20 کے زین العابدین ساہی اور ارشد نواز چھینہ ٹیم میں شامل ہیں۔

گریڈ 19 کی بشریٰ جعفر، گریڈ 19 کے محمد اقبال خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ ٹیم میں کارنداز کی جانب سے عثمان کوکب بطور فوکل پرسن مقررکردیاگیا۔ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایف بی آر اور کارنداز میں معاہدہ ہوا تھا۔