شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ ہوسکی

شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہ ہوسکی
کیپشن: Shirafazl Marwat could not meet the founder of PTI

ایک نیوز:شیرافضل مروت کی بانی تحریک انصاف سےملاقات نہ ہوسکی۔
تفصیلات کےمطابق شیر افضل مروت نے ایک نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایاکہ  بانی چیئرمین سے کل ملاقات کرونگا،مجھے بانی چیئرمین نے کل ملاقات کیلئے بلایا ہے۔
شیرافضل کامزیدکہناتھاکہ کل بانی چیئرمین سے ون ٹو ون ملاقات کرونگا،بانی چیئرمین کو بپلک اکاونٹس کمیٹی کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کرونگا،میرا نام کس کے کہنے پر نکالا تھا سب حقائق بانی چیئرمین کو بتاوں گا۔ مجھے نہیں پتہ آج کس کے کہنے پر میری ملاقات نہیں کروائی گئی۔