لانگ مارچ ،عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو اہم ذمہ داری سونپ دی

لانگ مارچ ،عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم کو اہم ذمہ داری سونپ دی
کیپشن: Long March, Imran Khan entrusted the important responsibility to the social media team

ایک نیوز نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 26نومبر کو راولپنڈی دھرنے کی کال پرسوشل میڈیا ٹیم کو بھی متحرک کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سوشل میڈیا ٹیم نے زمان پارک میں ملاقات کی۔عمران خان نے 26نومبر کے دھرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا ٹیم کو اہم ذمہ داریاں بھی سونپ دی۔ملاقات میں سوشل میڈیا ٹیم کی مجموعی کارکردگی کابھی جائزہ لیاگیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سوشل میڈیا ٹیم کو مزید بہتری کیلئے تجاویز بھی دی گئیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے سوشل میڈیا ٹیم  کے اراکین کو آٹو گراف بھی دیئے۔سوشل میڈیا ٹیم کے اراکین  عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگاتے رہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26نومبر کو کارکنوں کو راولپنڈی پہنچنے کی کال دی تھی۔