ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی،مریم نواز

ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی،مریم نواز
کیپشن: ضمنی الیکشن میں ن لیگ واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی،مریم نواز

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے کامیاب ہو گی ۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیگی ووٹر کے نام اہم پیغام  میں کہنا تھاکہ مسلم لیگ نون کا ووٹر باہر نکل رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے۔چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف،ریلیف اور صرف ریلیف دیا۔پنجاب کا مزدور،کسان،محنت کش،طلبہ اور خواتین میری ترجیحات میں سرِفہرست ہیں۔رمضان نگہبان پیکج،20 ہزار بائیکس،سستا آٹا اور سستی روٹی ہماری چند دنوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔130 ارب کا کسان پیکج نوازشریف کے زراعت دوست ویژن کی عکاسی کرتا ہے۔عام آدمی کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے میں اور میری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ جلد پنجاب میں لیب ٹاپ،آئی پیڈ سکیم بھی متعارف کروانے جارہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے تمام امیدوار انشاءاللہ واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ میرا مشن آپکے اور میرے قائد میاں نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھانا ہے۔نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) عوامی مسائل کے حل کے لیے پوری ایمانداری سے کوشاں ہیں۔