ظلم کی انتہا، اسرائیلی فوج نےکیمپ پربلڈورز چڑھادیا،7فلسطینی شہید

 ظلم کی انتہا، اسرائیلی فوج نےکیمپ پربلڈورز چڑھادیا،7فلسطینی شہید
کیپشن:  ظلم کی انتہا، اسرائیلی فوج نےکیمپ پربلڈورز چڑھادیا،7فلسطینی شہید

ایک نیوز :غزہ میں ظلم کی انتہا ،اسرائیلی فوج نے نورشمس پناہ گزین کیمپ پر بلڈوزرچڑھادیا۔3مکانات تباہ،7فلسطینی شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نہ رکنے والا سسلسلہ جاری ہے ۔ نورشمس پناہ گزین کیمپ پر بلڈوزرچڑھانے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے 11سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ۔

 امریکی میڈیا کے مطابق مذاکرات میں دباؤ کے بعد حماس رہنماؤں کاقطر چھوڑنے پر غور ، دفاتر قائم کرنے کیلئے حماس نے عمان سیمت سمیت دیگر2ممالک سے رابطہ  کرلیا۔

دوسری طرف ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کی ملاقات،غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت،جنگ بندی اور امداد کی ترسیل میں اضافے پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔