الحمراہال میں  فرانسیسی گٹارسٹ کی منفر د پرفارمنس

 الحمراہال میں  فرانسیسی گٹارسٹ کی منفر د پرفارمنس الحمراہال میں  فرانسیسی گٹارسٹ کی منفر د پرفارمنس
کیپشن:  الحمراہال میں  فرانسیسی گٹارسٹ کی منفر د پرفارمنس

ایک نیوز:لاہور کے الحمراء کے پلیٹ فارم پر فرانسیسی گٹارسٹ کی منفر د پرفارمنس،حاضرین سے خوب دادسمیٹی۔

 نامور گٹارسٹ تھیبالٹ کاون نے ساتھیوں کے ہمراہ پرفارم کیا۔ پلیٹ فارم سے عوام کو غیر ملکی فنکاروں کی پرفارمنس دیکھنے کا موقع ملا۔ تھیبالٹ کاون اپنے شعبہ میں دُنیا کے 130ممالک میں پرفارم کر چکے ہیں۔ 36سے زائد میڈل جیتنے والے فن کی زندہ دلان ِ لاہور میں یاد گار پرفارمنس، دیکھنے والوں نے فرانسیسی فنکاروں کے فن کو سراہا۔

الحمراء جہاں اپنی دھرتی کے فن کو پروموٹ کر رہا ہے وہاں غیر ملکی فن کو بھی پاکستانیوں کے لئے پیش کر رہا ہے۔دُنیا بھر کے فنکار الحمراء کے پلیٹ فارم سے اپنے فن کا مظاہر ہ کرنے کو اعزاز سمجھتے ہیں۔