پاکستان کا رسیلا ذائقہ دار کینو دنیا بھر میں مشہور

پھل تیار ہوکر اترنا شروع ہو گیا ہے۔
کیپشن: پھل تیار ہوکر اترنا شروع ہو گیا ہے۔

 کامران ملک: دنیا بھر میں مشہور سرگودھا کے منفرد ذائقے اور رسیلے کینو کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے،توڑائی کا عمل جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق اپنے منفرد ذائقے اور  رسیلہ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور سرگودھا کے کینو کی فصل پک کر تیار ہوگئی ہےملکی پیداوار کا 70 فیصد کینو سرگودھا میں پیدا ہوتا ہے جہاں اب پھل تیار ہوکر اترنا شروع ہو گیا ہے۔موسم سرما کی سوغات یہ کینو ذائقے اور لذت کے لحاظ سے اپنی الگ پہچان رکھتے ہیں لیکن کینو کی  پیدا وار ، مٹھاس اور اقسام کے حوالے سے سرگودھا دنیا بھر میں مشہور ہے یہاں پر سالانہ  14 لاکھ ٹن سالا نہ کینو پید ا ہو تا ہےیہی وجہ ہے کہ سرگودھا کی تحصیل بھلوال کو پاکستان کا کیلی فورنیا بھی کہا جا تا ہے جہاں کینو ، مسمی، فلوٹر  اور ریڈ بلڈ مالٹا سمیت 60  سے  زائد اقسام یہاں پیدا ہو تی ہیں۔
مالٹے کے باغا ت میں کینو کو توڑنا بھی ایک فن ہے جس کے لیے خصوصی طو ر پر ملتا ن سے مز دور آتے ہیں۔ کینو توڑنے سے لیکر فیکٹر یو ں میں پیکنگ تک کے عمل میں 2 لاکھ سے زائد مزدور اس کاحصہ بنتے ہیں۔کینو کی کٹائی کرنے والے مزدور وں کا کہنا ہے کہ کینو کی توڑائی کرنے کے ہم ماہر ہیں۔ہمیں اچھی تنخواہ مل جاتی ہے  اور یہاں ہمارا کام اچھا چلتاہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-11-19/news-1668858707-2723.mp4
باغ کے مالک کا کہنا تھا کہ  لیبر خصوصی طور  پر ملتان سے منگوائی گئی ہے۔ یہ کینو توڑنے کے ماہر ہیں۔ مقامی مزدور کینو ٹھیک سےنہیں توڑ سکتے۔ 
تیار ہوئے کینو روس کی ریا ستوں کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارت اور مشرق وسطیٰ میں بھی ایکسپورٹ کیا جاتا ہے۔
باٖغ کے  مالک کا مزید  کہنا تھا کہ  موسم سرما میں کینو کی پیداوار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ یہ کھٹے میٹھے رسیلے کینو دنیا بھر کے ممالک امپورٹ کرتے ہیں۔