مریم نوازکاسہارا بننے والی خواتین کو خراج تحسین 

مریم نوازکاسہارا بننے والی خواتین کو خراج تحسین 
کیپشن: Tribute to the women who became Maryam Nawaz Kashara

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
تفصیلات کےمطابق محنت کشوں کےعالمی دن کےموقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےخصوصی پیغام جاری کیا۔

مریم نوازکاکہناتھاکہ عالمی یوم مزدور پر دنیا بھرکے محنت کشوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو سلام ۔ دین اسلام نے کسب حلال کے لیے محنت کو عظمت کا درجہ اور محنت کش کی عزت کا شعور دیا ۔محنت کرکے خاندان کا سہارا بننے والی کارکن خواتین کو خصوصاً خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔ محنت کشوں کے حقوق کے شعور کی بیداری پرشکاگو کے شہداء کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کامزیدکہناتھاکہ مزدور صنعت وحرفت کے ستارے ہیں۔ ہر محنت کش ،ہر مزدور ہر کارکن حقیقی ہیرو ہے۔ مزدور کاعزم وحوصلہ ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔ دنیا کی ہر عمارت ، ہر پل، ہر شاہراہ اور ہر پراجیکٹ میں مزدور کا خون پسینہ شامل ہے ۔ ہم محنت کشوں کے حقوق کا احترام کا عہدکرتےہے۔ حکومت مزدوروں کامعیار زندگی بلند کرنے اورانکی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔
مریم نوازکاکہناتھاکہ محنت کشوں کیلئے مناسب اجرت ،تحفظ اور احترام یقینی بنانا ہوگا۔ آئیے سب مل کر مزدوروں اور محنت کش کے احترام کے کلچر کو فروغ دیں۔ ایک ایسا معاشرہ بنانے کی کوشش کریں جہاں ہر محنت کش کی قدر ہو ۔