لڑکی نے ڈاکوؤں سے پستول چھین کر کان پکڑوا دیے

 ڈاکوؤں کو لڑکی کا پرس چھیننا مہنگا پر گیا
کیپشن: ڈاکوؤں کو لڑکی کا پرس چھیننا مہنگا پر گیا

ایک نیوز نیوز: گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کو لڑکی کا پرس چھیننا مہنگا پر گیا بہادر لڑکی نے ڈاکوؤں سے پستول   چھین کر کان پکڑوا دئیے   ۔

پولیس حکام کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ بسمہ شاہد اپنی والدہ کے ساتھ بینک جارہی تھی  جہاں دو مسلح ڈاکوؤں نے گلشن کالونی جی ٹی روڈ پر انہیں زبردستی روک کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔ بسمہ شاہد  یونیورسٹی آف گجرات بی ایس ماس کمیونیکیشن کی  طالبہ ہیں۔ 
بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے ڈاکو سے پستول چھین لیا۔ طالبہ اور ڈاکوؤں کے درمیان مزاحمت کو دیکھتے ہو ئے شہری موقع پر جمع ہو گئے۔ شہریوں نے طالبہ کے ساتھ ملکر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔