غزہ،اسرائیلی حملوں میں مزید20فلسطینی شہید

غزہ،اسرائیلی حملوں میں مزید20فلسطینی شہید
کیپشن: غزہ،اسرائیلی حملوں میں مزید20فلسطینی شہید

ویب ڈیسک:اسرائیلی حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید، رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا۔
حماس کی جانب سے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ قبول کرنے کے باوجود اسرائیل کے حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات رفح پر حملہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 20 فلسطینی شہری شہید ہوچکے ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مصر کی سرحد سے منسلک رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول بھی حاصل کرلیا اور مصر کے راستے آنے والی عالمی امداد بھی روک دی۔
واضح رہےکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قطر اور مصر کا تجویز کردہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرلیا تھا جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار تھا مگر اسرائیل نے رفح پر حملہ کردیا۔