آئی ایم ایف کاآئندہ مالی سال کیلئےپاور،گیس ٹیرف پرپلان شیئرکامطالبہ

آئی ایم ایف کاآئندہ مالی سال کیلئےپاور،گیس ٹیرف پرپلان شیئرکامطالبہ
کیپشن: IMF's demand for plan share on power, gas tariff for next financial year

ایک نیوز:آئی ایم ایف نےآئندہ مالی سال کیلئے پاوراورگیس ٹیرف میں اضافےکاپلان شیئرکرنےکامطالبہ کردیا۔
ذرائع کےمطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کیساتھ طے اہداف کی خلاف ورزی سے پاور سیکٹر گردشی قرضوں میں 150 ارب روپے کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 25 سو ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نے گردشی قرضہ کنٹرول نہ ہونے کے باعث سخت تشویش کا اظہارکیا، رواں مالی سال کے اختتام تک شرائط کےمطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2310 ارب پر کنٹرول کرنا تھا، 150 ارب روپے سے زائد کا گردشی قرضہ رواں مالی سال کے دوران بڑہے گا، گیس سیکٹر گردشی قرضہ کنٹرول کرنے کیلئے ٹیرف ریبیسنگ بروقت کرنے کی یقین دہانی،آئی ایم ایف نے وزارت توانائی سے گردشی قرضہ میں اضافہ روکنے کیلئے تجویز کیساتھ پلان مانگ لیا۔
 ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےمطالبہ کیاہےکہ آئندہ مالی سال کیلئے پاور، گیس ٹیرف میں اضافہ کا پلان آئی ایم ایف کیساتھ شیئر کیا جائے، آئی ایم ایف مشن کے وزارت توانائی حکام سے مزید مذاکرات جاری ہیں۔