قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم شہبازشریف کی مہمان بنےگی

قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم شہبازشریف کی مہمان بنےگی
کیپشن: The national hockey team will be the guest of Prime Minister Shehbaz Sharif today

ایک نیوز:قومی ہاکی ٹیم آج وزیراعظم شہبازشریف کی مہمان بنےگی۔
تفصیلات کےمطابق اذلان شاہ ہاکی کپ میں عمدہ کارکردگی دیکھانےپرقومی ہاکی ٹیم کےاعزازمیں وزیراعظم شہبازشریف نےآج تقریب منعقدکی ہے۔

تقریب میں وزیراعظم قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرینگے ، تقریب میں رانا مشہود احمد، ہاکی لیجنڈز بھی شرکت کرینگے، وزیراعظم تقریب میں قومی ہاکی ٹیم کو انعامات سے نوازے گے ۔
گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو تین کروڑ انعام سے نوازا ۔
پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،جاپان نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر فائنل جیتا تھا۔