اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کےدوران گرکرزخمی،ویڈیووائرل

اداکارہ یمنیٰ زیدی شوٹنگ کےدوران گرکرزخمی،ویڈیووائرل
کیپشن: Actress Yamuna Zaidi injured during shooting, video viral

ویب ڈیسک:پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ یمنیٰ زیدشوٹنگ کےدوران گرکرزخمی ہوگئیں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیاپرایک ویڈیووائرل ہورہی جس میں اداکارہ یمنیٰ زیدی کوگرتےہوئےدیکھاجاسکتاہےدراصل اداکارہ شوٹنگ کےدوران گرپڑی تھیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہورہی ہے۔

اس شوٹنگ کےدوران اداکارہ نے خوبصورت جوڑا اور لمبی ہیل پہنی ہوئی تھی۔لمبی ہیل کی وجہ سےاداکارہ اپناتوازن برقرارنہیں رکھ سکیں۔جس کی وجہ سےوہ گرپڑی۔
لیکن اداکارہ نےاپنےڈرامےکی شوٹنگ مکمل کرالی ۔


وائرل ویڈیو پر اداکارہ کا ردعمل بھی سامنے آیا جس میں اداکارہ نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’ صدقے‘ کی طاقت کیاہوتی ہے۔
اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کے مطابق ’حال ہی میں جو ویڈیو شیئر کی ، بظاہر یہ بہت خطرناک لگ رہی ہے، یہ باعث شرمندگی تو تھا لیکن تکلیف دہ نہیں تھا۔
 اداکارہ نے لکھا کہ اس خطرناک حادثے میں مجھے ہلکی سی خراش آئی تھی باقی میں بالکل ٹھیک تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اگلے ہی لمحے یہ سین ریکارڈ کروا لیا۔ 
اسٹوری میں یمنیٰ زیدی واضح کیا کہ صدقے کی طاقت ہی ہے جس نے مجھے اس حادثے میں محفوظ رکھا۔