ژوب:فوجی آپریشن میں شہیدمیجربابرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی

ژوب:فوجی آپریشن میں شہیدمیجربابرکی نمازجنازہ ادا کردی گئی
کیپشن: Zhob: The funeral prayer of Shaheed Major Babar was performed in the military operation

ایک نیوز:بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجربابرنیازی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،امن واستحکام کوسبوتاژکرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بنیادوں پرآپریشن کیا گیا ، دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے میجربابرنیازی جام شہادت نوش کرگئے جن کی نمازجنازہ ژوب کینٹ میں ادا کی گئی ، شہید کی نمازجنازہ میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران، عوام اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بہادربیٹوں کی قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کیخلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ۔ چھتیس سالہ میجربابرنیازی کا تعلق میانوالی سے تھا،جنہوں نے 2012 میں پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ، وہ اس وقت فرنٹیرکوربلوچستان نارتھ میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے ،میجربابرنیازی شہید نے سوگواران میں بیوہ ،ایک 3 سالہ بیٹا اور والدین چھوڑے ہیں۔