پاکستان میں پہلےحکومت بنتی ہےبعدمیں الیکشن ہوتےہیں،سراج الحق

پاکستان میں پہلےحکومت بنتی ہےبعدمیں الیکشن ہوتےہیں،سراج الحق
کیپشن: In Pakistan, government is formed first and then elections are held, Sirajul Haq

ایک نیوز:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نےکہاہےکہ پاکستان میں پہلےحکومت بنتی ہےبعدمیں الیکشن ہوتےہیں۔
تفصیلات کےمطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ پاکستان واحدملک ہےجہاں انتخابات کےبعدافراتفری کاعالم ہےملک میں استحکام کی بجائےپولرزیشن میں اضافہ ہواہے۔وجہ یہ ہےکہ عوام جوفیصلہ کرتی ہےنتائج اس کےبرعکس آتاہے۔
امیرجماعت اسلامی کامزیدکہناتھاکہ 2024 میں دنیا کے ستر ملکوں میں انتخابات ہو رہے ہیں اور نتائج چند گھنٹوں میں آجاتے ہیں پاکستان کا یہ الیکشن آلودہ ترین الیکشن تھا یہ کیسا الیکشن ہے کہ جس دن انتخابات ہونے ہوتے ہیں ملک میں بجلی اور انٹرنیٹ کو بند کر دیا جاتا ہے۔    
سراج الحق کاکہناتھاکہ دنیامیں پہلےالیکشن اوربعدمیں حکومت بنتی ہےمگرپاکستان واحدملک ہےجہاں پہلےحکومت بنتی ہےاورپھرانتخابات ہوتےہیں۔